وفاقی وزیر برائے بحری امورعلی زیدی کہتے ہیں کہ ہینگ ٹونگ 77 جہاز کو قانون کے تحت ضبط کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں انہوں نے ہینگ ٹونگ 77 بحری جہاز کو ضبط کرنے کے آحکامات کو کنفرم کرتے ہوئے لکھا کہ سی ویو پر پھنسے جہاز ہینگ ٹونگ سمندر میں سفر کرنے کے قابل نہیں ہے۔
The @MaritimeGovPK has issued detention orders on MV Heng Tong 77 as per port state rules.
Vessel is not sea worthy due to defective hull & nav equip, weak engine, poor life saving/fire fitting equipment. In this current state it poses a threat to our channel + other vessels well pic.twitter.com/QofW5B8kNX— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) August 10, 2021
علی زیدی نے لکھا کہ پھنسے بحری جہاز کا نیویگیشن پاور مشنری خراب ہے جبکہ جہاز کا انجن بھی بہت کمزور پایا گیا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ پھنسا ہوا بحری جہاز اس حالت میں انسانی جان اور دوسرے بحری جہازوں کے لیے بھی خطرہ ہے۔











