Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:
Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads

معروف پاکستانی اداکارہ کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا

معروف پاکستانی اسٹیج اداکارہ منزہ ملتانی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ منزہ ملتانی کی چند سال قبل حافظ آباد کے رہائشی زبیر بٹ نامی شخص سے شادی ہوئی تھی جو زیادہ قائم نہ رہ سکی اور زبیر بٹ نے منزہ کو طلاق دے دی۔

مقتولہ کی والدہ شاہدہ بی بی نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے الزام عائد کیا کہ منزہ اپنی بیٹی ایمان فاطمہ سے عید ملنے سابق شوہر زبیر بٹ کے گھر آئی جہاں اسے اس کے سابق شوہر نے اپنے دیگر ساتھیوں سے مل کر فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

سٹی پولیس حافظ آباد نے مقتولہ کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد بھی اکٹھے کیے گئے۔

قتل کی واردات کے بعد ملزمان فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پولیس نے مقتولہ کے سابق شوہر سمیت دس افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔