پاکستانی ہیلتھ کیئر پروفشینلز کی پہلی کھیپ کویت پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارتِ اوورسیز پاکستانیز نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی فلائٹ میں 208 پاکستانی ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کویت پہنچ گئے ہیں۔
وزارتِ اوورسیز پاکستانیز کا کہناہے کہ اس پہلی کھیپ میں 15 ڈاکٹرز، 152 اسٹاف نرسز اور 41 میڈیکل ٹیکنیشنز شامل ہیں جو کویت پہنچے ہیں۔
خیال رہے کہ اس معاہدے کے تحت سینکڑوں پاکستانیوں کو کویت میں روزگار فراہم کیا جائے گا۔















