امریکا کی ریاست نیوجرسی کےشہرپیٹرسن میں چیف جسٹس کے منصب پر پہلی بار فلسطینی نژاد مسلمان کا تقررکیاگیاہے۔
امریکی میڈیاکے مطابق فلسطینی نژادعبدالماجد عبدالہادی نےچیف جسٹس کےعہدےکاچارج سنبھال لیا۔
پیٹرسن کے نئے چیف جسٹس عبدالماجد عبدالہادی فلسطین کے علاقےرملہ سے تعلق رکھتے ہیں جو ایک قدیم شہر کی حیثیت کے ساتھ اسرائیلی مظالم کا شکار ہے۔
عبدالماجدعبدالہادی گزشتہ پانچ سالوں سےپیٹرسن میں سٹی جج کے طور پر کام کررہے تھےاور اس سے پہلے پبلک پراسیکیوٹربھی رہ چکے ہیں۔

















