Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:
Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads

علی زیدی نے ایل این جی ٹرمینل کے حقائق قوم کے سامنے بے نقاب کردیئے

Ali Zaidi defame the LNG terminal by PMLN in his tweet

ایل این جی اور ایل این جی ٹرمینل کے حوالے سے وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے تمام حقائق قوم کے سامنے بے نقاب کردیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے یک پیغام میں وفاقی وزیر برائے بحری امور نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ ایل این جی اور ایل این جی ٹرمینل کے حوالے سے حقائق سے آگاہی حاصل کریں۔

انہوں نے اپنے پیغام کے ذریعے بتایا ہے کہ پہلی حقیقت یہ ہے کہ نون لیگ کی حکومت میں قائم کیا گیا ٹرمینل سستا ترین نہیں ہے، سچ تو یہ ہے کہ نون لیگ کی جانب سے قائم کیا گیا یہ ٹرمینل دنیا بھر کے مہنگے ترین ٹرمینلز میں سے ایک ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ عالمی شہرت یافتہ کنسلٹنٹس ووڈمیکینزی کے جاری کردہ جدول کے مطابق درجنوں ٹرمینلز ان 2 نون لیگی ٹرمینلز سے سستے ہیں۔

اس ضمن میں اپنی کرپٹ قیادت کیطرح مفتاح بھی کھلے عام غلط بیانی کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں کیونکہ مفتاح کا دعویٰ ہے کہ ٹرمینلز پر ٹیرف گارنٹی شدہ ہیں۔