
سندھ کے اسپتالوں کو تحویل میں لینے کے فیصلے سے کے بعد سے شروع ہونے والی الفاظ کی جنگ ختم نہیں ہوسکی اور اب بات چیلنج تک جاپہنچی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ایک بار پھر ٹوئٹ پیغام کے ذریعے کہا ہے کہ جن اسپتالوں کو وفاقی حکومت سندھ سے چھیننے کی کوشش کررہی ہے ان کی طرز کا کوئی ایک اسپتال ملک میں دکھادے۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ حکومت کو چیلنج دئیے ہوئے 72 گھنٹے گزرگئے ہیں لیکن اب تک منتظر ہوں کہ تحریک انصاف میرے چیلنج کا جواب دے۔
It’s been 72hrs since I challenged PTI to name ONE government hospital they have made in the last 9years that can compete with any of the hospitals they are trying to steal from Sindh; like NICVD. Still waiting… ⏳
https://t.co/Alao59Yx36 pic.twitter.com/sTAs60iI9yAdvertisement— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) June 23, 2020
بلاول کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو سندھ کے اسپتال نہیں چھیننے نہیں دوں گا کیونکہ یہ زیادتی ہے، جے پی ایم سی، این آئی سی وی ڈی، این آئی سی ایچ کے برابر کا ملک میں کوئی اسپتال ہے تو دکھائیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کے دھواں دار چیلنج پر وفاقی وزیرمراد سعید میدان میں آئے اور بلاول بھٹو کی جانب سے کئے گئے چیلنج کو قبول کرلیا اور ساتھ ہی بلاول بھٹو زرداری کو خیبرپختونخوا کے دورے کی دعوت بھی دے دی۔
مراد سعید نے چیئر مین پیپلز پارٹی کو کہا ہے کہ آپ آکر پختونخوا کے اسپتال کا دورہ کریں پھر ہم بھی سندھ کے اسپتال کا دورہ کرتے ہیں۔
دوسری جانب وزیراعظم کے متحرک معاون خصوصی شہباز گل نے بھی بلاول بھٹو کے چیلنج کا جواب دیتے ہوئے جیکب آباد ڈسٹرکٹ اسپتال جاپہنچے اور حالت زار پر ویڈیو بنائی اور ٹوئٹر پر جاری کرتے ہوئے سندھ حکومت کو شدید تنقیدکا نشانہ بھی بنایا۔
تاہم صوبائی وزیر امتیازشیخ نے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہباز گل نے جس اسپتال کا دورہ کیا وہ آپریشنل ہی نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News