
چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے ایک بار پھر چیئرمین سینیٹ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ میں پورے ملک کے سامنے دھاندلی ہوئی ہے لہذاچیرمین سینٹ کو اخلاقی طور پر استعفیٰ دے دینا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے معاملے کی انکوائری کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنائی ہے، کمیٹی کی رپورٹ کے بعد ضرور ایکشن لوں گا، اپنی پارٹی کی ذمہ داری لیتاہوں، دوسری جماعتوں کےقائدین کو بھی اپنی پارٹی کی ذمہ داری لیناچاہیے۔
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ متحدہ اپوزیشن نے مناسب انداز سے تحقیقات کیں تو ہارس ٹریڈنگ کو ہمیشہ کیلئے ختم کرسکتے ہی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے وزیراعظم کو یاد دلایا کہ انہوں نے اعلان کیا تھا کہ ہارس ٹریڈنگ کی جڑ خفیہ ووٹنگ ہے، امید ہے اب خفیہ ووٹنگ کے معاملے پر عمران خان اپوزیشن کا ساتھ دینگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News