Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹی آر ٹی نے پاکستانی مداحوں کیلئے یوٹیوب چینل متعارف کرادیا

Now Reading:

ٹی آر ٹی نے پاکستانی مداحوں کیلئے یوٹیوب چینل متعارف کرادیا

تُرک چینل  ترکش ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن (ٹی آر ٹی) کی جانب سے پاکستان میں تیرہویں صدی کی اسلامی فتوحات پر مبنی ڈرامہ سیریل’ ارطغرل غازی ‘ کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے پاکستانی مداحوں کے لیے  خصوصی طور پر یوٹیوب چینل متعارف کرادیا۔

تفصیلات کے مطابق ’ارطغرل غازی‘ کو ٹی آر ٹی اورپی ٹی وی کے درمیان خصوصی معاہدے کے تحت وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات پر اُردو میں ڈب کرکے یکم رمضان المبارک سے سرکاری ٹی وی پر نشر کیا جا رہا ہے۔

’ارطغرل غازی‘ نے پاکستان میں کئی ریکارڈ اپنے نام کئے ہیں جن میں سے یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھا جانے والے ڈرامہ بھی بن چکا ہے۔

ارطغرل غازی کی کہانی  اور کرداروں نے نہ صرف پاکستانی عوام کو بلکہ سیاسی و شوبز معروف شخصیات کو بھی اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے جو مقبولیت اس ڈرامے کو پاکستان میں حاصل ہوئی اس سے پہلے کسی تُرک ڈرامے کے حصے میں نہیں آئی۔

ارطغرل غازی کی شاندار مقبولیت کے بعد ٹی آر ٹی نے پاکستانی مداحوں میں ترکی کے ڈراموں کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے یوٹیوب پر خصوصی چینل متعارف کرادیا، جس میں مقبول ڈراموں کو اردو سب ٹائیٹلز کے ساتھ اپ لوڈ کیا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر