Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسد عمر اور فواد چوہدری نے تمام گلے شکوے دور کر لئے

Now Reading:

اسد عمر اور فواد چوہدری نے تمام گلے شکوے دور کر لئے

 وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسدعمر اور وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی  فواد چوہدری کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وفاقی وزرا اسد عمر اور فواد چوہدری نے ملاقات کرکے ایک دوسرے کیساتھ تمام گلے شکوے دور کر لئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہم سب متحد ہیں، جمہوری پارٹی کے اندر ہر کسی کو رائے دینے کی اجازت ہوتی ہے۔

وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ غلط فہمیاں ہو جاتی ہیں جنھیں دور کر لیا گیا ہے، ہم سب نے مل کر پارٹی کیلئے کام کرنا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ میں نے کبھی جہانگیر ترین کے بارے میں کچھ نہیں کہا، میں نہیں مانتا کہ مجھے جہانگیر ترین نے نکلوایا، جو فیصلے ہوئے وہ وزیراعظم نے کئے۔

Advertisement

واضح رہےکہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار بھی شریک تھے جنہوں نے صلح کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر