
میئر کراچی وسیم اختر نے عباسی شہید اسپتال میں کورونا ٹیسٹنگ سینٹر کا افتتاح کر دیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مئیر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ کورونا ٹیسٹنگ سینٹر قائم کرنے میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ (این ڈی ایم اے) نے مدد کی جس پر شکر گزار ہیں۔
مئیر کراچی کامزید کہنا تھا کہ عباسی شہید اسپتال مکمل طور پر کورونا کے علاج کے لیے تیار ہے اگر کسی شہر میں کوئی علامات ہیں تو وہ عباسی شہید اسپتال علاج کے لیے آسکتا ہے۔
شہر میں لوڈ شیڈنگ ہونے کے حوالے سے وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ وفاقی اداروں کی نا اہلی ہے کیونکہ اس حوالے سے پیشگی اقدامات نہیں کیے گئے۔
میئر کراچی نے کہا کہ آج پورا شہر کے الیکٹرک کی لوڈشیڈنگ سے بلک رہا ہے۔
انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے درخواست کی کہ شہر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے مسئلے کو حل کروائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News