
پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے خواجہ آصف کے بیان پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواجہ آصف کے پاس اگر کوئی ثبوت تھے تو وہ اسے اے پی سی میں لیکر آتے۔
انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف جیسے ذمہ دار پارلیمنٹرین کی طرف سے ایسی بہتان ترازی کی توقع نہ تھی جبکہ ہرزہ سرائی سے اپوزیشن کی مشترکہ جدوجہد پر گہرا وار کیا گیا ہے۔
ملسم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے درخواست کرتے ہوئے قمر زمان قائرہ کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کی یکطرفہ الزام تراشی پر فوری ایکشن لیا جائے اور بیان پر آفیشل سٹیٹ منٹ جاری کرے ورنہ اس الزام تراشی کو ن لیگ کی طرف سے میمو سکینڈل پارٹ ٹو سمجھا جائے گا۔
پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر نے مزید کہا کہ خواجہ آصف کے بیان سے صرف سنجرانی لابی کو ہی خوشی ہوئی ہوگی جبکہ خواجہ آصف جیسے ذمہ دار پارلیمنٹرین کی طرف سے ایسی بہتان ترازی کی توقع نہ تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News