سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ جب سے شوگر رپورٹ سامنے آئی ہے، ن لیگی قیادت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ توئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ احسن اقبال آج شوگر مافیا کی وکالت کر رہے تھے، وہ جانتے ہیں کہ اس مافیا کی سرغنہ ان کی قیادت ہے۔
شوگر رپورٹ جب سے سامنے آئی،(ن) لیگ قیادت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔احسن اقبال آج شوگر مافیا کی وکالت کر رہے تھے۔وہ جانتے ہیں کہ اس مافیا کی سرغنہ ان کی قیادت ہے۔تین مہینوں کے اندر سب بے نقاب ہو جائے گا، قوم جان لے گی کہ انہیں کیسے لوٹا گیا؟انشاءاللہ عنقریب عوام کوسستی چینی ملے گی۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) June 26, 2020
شبلی فراز کا مزید کہنا ہے کہ تین مہینوں کے اندر سب بے نقاب ہو جائے گا، قوم جان لے گی کہ انہیں کیسے لوٹا گیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عنقریب انشاءاللہ عوام کوسستی چینی ملے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
