
پچاس برسوں کے دوران ساڑھے 9 کروڑ سے زائد افراد نے حج ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ شماریات کے مطابق گزشتہ 50 برسوں کے دوران 9 کروڑ 58 لاکھ 53 ہزار سے زائد عازمین حج سعودی عرب آئے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق امسال بیرون ملک سے بری، بحری اور فضائی راستوں سے جمعہ اور ہفتہ کی درمیان شب تک 15 لاکھ سے زائد عازمین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔
ان میں سے 14لاکھ 12 ہزار 894فضائی راستے ، 86 ہزار 359 خشکی کے راستے جبکہ 16 ہزار 848 سمندر کے راستے سے آئے ہیں۔
سوڈان، مصر اور بعض افریقی ممالک سے عازمین سمندر کے راستے جدہ پہنچ رہے ہیں ۔
ہر سال حاجیوں کی گنتی کا کام محکمہ شماریات کرتا ہے۔
یہ کام 1390 ہجری میں شروع کیا گیا تھا۔
حج پر آنیوالوں کو معیاری خدمات فراہم کرنے کےلئے اعداد و شمار جمع کئے جاتے ہیں تاکہ منصوبہ بندی ٹھوس بنیادوں پر کی جا سکے۔
سعودی محکمہ شماریات ہر سال حاجیوں کی تعداد، انہیں پیش کی جانیوالی خدمات کی فہرست اور حج اداروں کی کارکردگی کے بارے میں اعداد و شمار جمع کرتا ہے ۔
19حج ایسے آئے جن میں سے ہر ایک میں حاجیوں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی ۔
10اگست 2019ءکو امسال حج ادا کرنیوالوں کی حتمی تعداد جاری کرے گا۔
اس میں یہ بھی بتایا جائے گا کہ مرد حاجی کتنے ہیں، خواتین کی شرح کیا ہے اور کس ملک سے کتنے حاجی آئے ہیں۔
علاوہ ازیں حج بسوں اور گاڑیوں کی تعداد بھی دی جائے گی ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News