
چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی نےکشمیر کی موجودہ صورتحال اور بھارت کا مکروہ چہرہ ددکھانے کیلئے دنیا بھر کےاسپیکرز کو خط لکھ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی نے دنیا بھر کےاسپیکرز کو خط لکھ دیا ہے۔
خط میں انہو ں نے لکھا کہ بھارتی جارحیت خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔
کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے عالمی برادری بری الزمہ نہیں۔
عالمی برادری کاواضح موقف سامنے آنا چاہئے۔
عالمی برادری کومقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کانوٹس لیناچاہیے۔
سفارتی محاذپرشکست کےبعدبھارت نےکشمیریوں پرظلم بڑھادیاہے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی عالمی برادری سے کشمیرمیں بھارتی مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔
انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو مذمت کے بیانا ت سے آگے بڑھنا ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News