
مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پلوشہ خان نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفت کی آڑ میں پی ٹی آئی ملک کو بدنام کررہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے غلام سرور خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت سیاسی جماعتوں کی مخالفت میں وہ حد عبور نہ کرے کہ جس سے ملک کی بدنامی ہو، پائلٹوں کی جعلی ڈگریوں کی بات کرکے غلام سرور خان مسافروں کا قومی ائیرلائن پر سے اعتماد ختم کررہے ہیں۔
پلوشہ خان نے کہا کہ پائلٹس کی ڈگری پر سوال اٹھانے والے غلام سرور خان کی اپنی ڈگری عدالت میں چیلنج ہوگئی تھی، وہ سات سال تک پنجاب ٹینکل بورڈ کے جعلی ڈپلومے کا کیس بھگتے رہے اور اب دوسروں کی ڈگریاں چیک کررہے ہیں۔
مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سول ایوی ایشن اتھارٹی اس کی ذمہ دار ہے جبکہ سیاسی جماعتوں کا کام پائلٹوں کی بھرتی نہیں، یہ اداروں کے ہیومن ریسورسز کا کام ہوتا ہے۔
پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی سیاسی جماعت جعلی ڈگری پر پائلٹوں کو بھرتی نہیں کرسکتی اور اگر جعلی ڈگری پر خدانخواستہ کوئی پائلٹ کام کررہا ہے تو اسے قرار واقعی سزا ملنا چاہئیے مگر غلام سرور اپنی ڈگری کا تو بتائیں۔
پائلٹس اور طیارہ مکمل طور پر فٹ تھے، غلام سرور خان
اپنے بیان میں پلوشہ خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت پاکستانی پائلٹوں کی جعلی ڈگریوں کی بات کرکے دنیا میں پاکستان کا منفی امیج بنارہی ہے، اگر پائلٹس کی جعلی ڈگریوں کے معاملے پر پاکستان ائیرلائن پر کوئی پابندی لگتی ہے تو کون ذمہ دار ہوگا۔
مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پلوشہ خان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اپنے دوستوں کو پی آئی اے فروخت کرنے کے لئے سازشیں کررہے ہیں اور اگر پی ٹی آئی میں میرٹ کی بات کی جائے تو وزیراعظم سمیت آدھی کابینہ فارغ ہوجائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News