Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ منظور

Now Reading:

پنجاب اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ منظور
پنجاب

پنجاب اسمبلی نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی  ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  پنجاب اسمبلی کا اجلاس 2 گھنٹے 5 منٹ تاخیر سے شروع ہوا جس میں وزیر خزانہ نے فنانس بل پیش کیا جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔

ایوان میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسم گرامی کےساتھ خاتم النبیین لکھنا اور بولنا لازم قراداد دینے کی قراداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

اپوزیشن نے بجٹ منظوری کی مخالفت کی جبکہ  بجٹ پیش کرنےکے دوران  وزیراعلیٰ پنجاب بھی ایوان میں موجود رہے۔

بجٹ کی منظوری کے دوران اپوزیشن ارکان کھڑے ہو کر احتجاج کرتے رہے لیکن اپوزیشن کے واک آؤٹ کے باوجود حکومت کورم پورا کرنے کامیاب رہی۔

Advertisement

حکومت نےکوہسار یونیورسٹی مری، بابا گورونانک یونیورسٹی ، لوکل گورنمنٹ بل، دیہی پنچائتوں اورنیبر ہڈ کونسلوں کابل منظور کروا لیا ۔

اس کے علاوہ  ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈووکیشنل ٹریننگ ترمیمی بل اورکمپنیوں کے منافع جات کا ترمیمی بل بھی منظور کرلیا گیا۔

 ایجنڈا مکمل ہونے پر اجلاس 29 جون دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر