
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ پولیس کے شہدا کی قربانیاں اس ملک پر قرض ہیں، حکومت شہدا کے خاندانوں کی امداد کیلئے تعاون کریگی۔
کشمیریوں پر زمین مزید تنگ کردی گئی ہے، بھارت کشیمریوں پر بہت ظلم کر رہا ہے، عالمی برادری کو بھارت کے مظالم کا نوٹس لینا چاہیے، امریکی صدر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش بھارت کو برداشت نہیں ہو رہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کا خاتمہ کردیا ہے، ہمارے شہدا کی قربانیاں ہمارے اوپر قرض ہیں، ہم انہیں رائیگاں نہیں جانے دیں گے، حکومت شہداء کے خاندانوں کی امداد کیلئے تعاون کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News