Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کی طلباء کو اسکالرشپ دینے کی مربوط حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت

Now Reading:

وزیراعظم کی طلباء کو اسکالرشپ دینے کی مربوط حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت
imran

وزیراعظم عمران خان نے طلباء کو اسکالرشپ دینے کی مربوط حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں ڈاکٹر عطاءالرحمن بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے ہیں۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے ڈاکٹر عطاء الرحمن کو منصوبہ مرتب کرنے اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کو اسکالرشپ دینے کی مربوط حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا ہے کہ نوجوان طالب علموں کو سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ کے روشن پہلوؤں، صحابہ کرام اور اسلامی تاریخ کے درخشاں باب سے روشناس کروانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

ملاقات میں ملک میں تعلیم کے فروغ خصوصاً آن لائن  تعلیم اور طالب علموں کو دینی تعلیم اور سائنسی علوم کی جانب راغب کرنے اور  جدید تعلیم کے حوالے سے بہتر مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے امور پر بھی گفتگو کی گئی ہے۔

Advertisement

دوسری جانب وزیراعظم نے دور جدید کے تقاضوں کے مطابق طالب علموں کو سائنسی علوم حاصل کرنے کی ترغیب دینے کے لئے بھی ترغیب دی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بچوں کی موجیں ختم، اسکول کھل گئے
میٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان، آن لائن چیک کریں
انٹر امتحانات، بورڈ انتظامیہ کا نقل اور واٹس ایپ مافیا کی روک تھام کا فیصلہ
سندھ حکومت کا تعلیمی اداروں میں طلبہ کی میڈیکل اسکریننگ کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
جامعہ کراچی کی داخلہ پالیسی کو تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ
پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکالرشپ پروگرام، دوسرے فیز کا آغاز آج ہوگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر