
معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کو ٹوئٹر پر اپنے پیغام کے ذریعے جواب دیا ہے۔
شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہا ہے کہ کیا دن تھے، نورا کشتی جاری تھی، قوم کا پیسہ تھا اور آپکے کیمپ آفس تھے۔
کیا دن تھے، نورا کشتی جاری تھی، قوم کا پیسہ تھا، آپکے کیمپ آفس تھے، بیٹے تو بیٹے داماد بھی ٹکر کے کرپٹ ڈھونڈے، تایا سبسڈی دیتا بھتیجے کو، ذاتی گھروں کی دیواروں پر غریب قوم کے کروڑوں خرچ، لوٹ مار پاکستان میں، جائیدادیں لندن میں، اربوں جعلی اکاؤنٹس میں۔
اور پھر عمران خان آ گیا 💉 https://t.co/MYCRMPMARD
Advertisement— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) June 30, 2020
انہوں نے کہا کہ آپ کے بیٹے تو بیٹے پر آپ نے تو داماد بھی ٹکر کے کرپٹ ڈھونڈے ہیں۔
معاون خصوصی نے مزید کہا کہ تایا بھتیجے کوسبسڈی دیتا تھاجبکہ ذاتی گھروں کی دیواروں پر، لندن میں جائیدادوں پر اور اربوں روپے کے جعلی اکاؤنٹس، ان سب میں غریب قوم کے کروڑوں خرچ کئے گئے لیکن پھر عمران خان آ گیا۔
دوسری جانب معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب کرپشن کا تذکرہ ہوگا تو سرٹیفائیڈ چور، کرپٹ بددیانت جھوٹے نواز شریف کے بنا کیسے ممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ کو یاد کروانا تھا کہ نواز شریف سپریم کورٹ سے سرٹیفائیڈ کرپٹ، بددیانت اور جھوٹے ہیں۔
شہباز گل نے مزید کہا کہ نواز شریف نے کرپشن اور چوری کی ہے تو یہ اعزاز ملا ہے اب اچھا لگے یا برا برداشت تو کرنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ آپ کو یہ بھی یاد کروانا تھا کہ پاکستان کے واحد سرٹیفائیڈ صادق اور امین لیڈر، عمران خان ہیں اور عمران خان کا یہ اعزاز کبھی آپ کو چین نہیں لینے دے گا اور اس بات سے آپکی تکلیف کا اندازہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News