
پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ان کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں، اور دہشت گردوں کو قندھار سے ہدایات دی جارہی تھیِں۔
دہشت گردوں کے قبضے سے ملنے والے موبائل فون کا ریکارڈ تحقیقاتی اداروں نےحاصل کرلیا۔
تفتیشی حکام کے مطابق دہشت گردوں سے ملنے والے موبائل فون سے افغانستان کی کال ٹریس ہوگئی ہے، مزید کالز کاریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے پاکستان سٹاک ایکسچینج پہنچنے کیلئے لیاری ایکسپریس وے استعمال کیا۔ دہشتگرد لیاری ایکسپریس وے غریب آباد انٹر ایکسچینج سے چڑھے اور ماڑی پور انٹر چینج سے ٹاور پہنچے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور اسٹاک ایکسچینج کے 2 سیکیورٹی گارڈ سمیت 7 افراد شہید ہوگئے جب کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں چاروں دہشتگرد مارے گئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News