Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیٹ فلیکس کا افریقی امریکی کمیونٹیز کے لئے100 ملین ڈالر کا اعلان

Now Reading:

نیٹ فلیکس کا افریقی امریکی کمیونٹیز کے لئے100 ملین ڈالر کا اعلان
نیٹ فلیکس

نیٹ فلکس نے امریکا کی افریقی امریکی کمیونٹیز کی براہ راست مدد کرنے والے مالیاتی اداروں اور تنظیمو ں کے لیے 100 ملین ڈالر مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق  نیٹ فلکس نے اپنی بلاگ پوسٹ میں کہا ہے کہ اس کی شروعات 35 ملین ڈالر سے ہوگی جس میں سے 25 ملین ڈالر ایک نئے فنڈ ‘بلیک اکنامک ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو’ میں منتقل کیے جائیں جبکہ 10 ملین ڈالر پسماندہ طبقات کے لیے مواقع پیدا کرنے کے لیے ہوپ کریڈٹ یونین میں دیے جائیں گے۔

نیٹ فلکس کی جانب سے یہ فیصلہ امریکا میں سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کے قتل کے بعد نسل پرستی اور عدم مساوات کے خلاف کارروائی کرنے کے حوالے سے کمپنیوں کو سرمایہ کاروں، صارفین اور کارکنوں کی جانب سے بڑھتے ہوئے دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر مینی پولس میں 25 مئی 2020 کو سفید فام پولیس اہلکار کے ہاتھوں سیاہ فام شہری جارج فلوئیڈ ہلاک ہوگیا تھا، جس کے بعد پھوٹنے والے  ہنگاموں  نے  کئی شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر