Advertisement
Advertisement
Advertisement

ندیم بابر سے معاون خصوصی برائے پاور ڈویژن کا چارچ لینے کی  خبریں غلط

Now Reading:

ندیم بابر سے معاون خصوصی برائے پاور ڈویژن کا چارچ لینے کی  خبریں غلط
ندیم بابر

ندیم بابر سے معاون خصوصی برائے پاور ڈویژن کا چارچ لینے کی میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاور ڈویژن نے اہنے ایک بیان میں کہا کہ کچھ میڈیا چینلز ندیم بابر صاحب کے بارے میں خبر چلا رہے ہیں کہ ان سے پاور کے خصوصی معاون کا چارج لے لیا گیا ہے جوکہ غلط ہے۔

واضح رہے کہ میڈیا میں خبر گردش کررہی تھی کہ ندیم بابر سے اُن کا عہدہ واپس لے کر شہزاد سید قاسم کو دے دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ شہزاد سید قاسم  کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے پاور ڈویژن مقرر کر دیا گیا ہے،ان کے اختیارات وزیرمملکت کے برابر ہونگے۔

 ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے شہزاد قاسم کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی بھی بنائی ہوئی ہے، ندیم بابر کے خلاف انکوائری جاری رہے گی۔

Advertisement

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ یاد رہے ندیم بابر معاون خصوصی پاور ڈویژن تھےجبکہ ندیم بابر کو پٹرول شارٹیج معاملے پر ہٹایا گیا۔

ملک بھر میں پٹرول کی قلت برقرار

یاد رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا تھا جس میں وزیراعظم نے کہا تھا کہ  مصنوعی شارٹیج اور ذخیرہ اندوزی قابل قبول نہیں ہے۔

وزیراعظم کی جانب سے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران نوٹس لیا گیا اور وفاقی وزیر عمر ایوب کو پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے فوری  اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نت واضح کردیا تھا کہ اوگرا ہو یا کوئی بھی ادارہ، ذمہ داروں سے رعایت نہیں کی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے حکم نافذ کیا تھا کہ پٹرولیم ڈویثرن، اوگرا دو سے تین روز میں پٹرول کی سپلائی بحال کریں۔

Advertisement

خیال رہے کہ ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کے بعد یکم جون سے پیٹرول کی قلت ہےاور کراچی سمیت کئی شہروں میں بیشتر پیٹرول پمپس پر پیٹرول نہیں مل رہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر