احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی موخر کر دی۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے نیب کو 6 اگست تک ایل این جی کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیتے ہوئے مقدمے میں نامزد ملزم سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی موخر کر دی۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ایل این جی کیس کی سماعت ہوئی۔
قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے ایک بار پھر ایل این جی ضمنی ریفرنس دائر کرنے کیلئے وقت دینے کی استدعا کی گئی اور موقف اپنایا گیا کہ نیا ریکارڈ ملا، ضمنی ریفرنس تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔
عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کی استدعا منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ قومی احتساب بیورو 6 اگست تک ضمنی ریفرنس دائر کرے، سابق وزیراعظم پر فرد جرم کی کارروائی بھی ضمنی ریفرنس دائر ہونے تک موخر کر دی گئی۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان نے کہا کہ 16جولائی 2019 ء کو گرفتاری کے وارنٹ جاری ہوئے تھے اور آج ایک مرتبہ پھر نیب کورٹ اسلام آباد میں پیشی تھی جبکہ میں گزشتہ ایک سال سے ہر سوال کا جواب دے رہا ہوں۔
سابق وزیراعظم نے بتایا کہ الزام لگانا بہت آسان ہے، سیاست دانوں کو دبانے کے لیے نیب استعمال ہوتا ہے ،اس ادارے نے کسی کی سننی نہیں ہے، ملک کو تباہ کرنا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
