Advertisement
Advertisement
Advertisement

سمارٹ لاک ڈاؤن سے مریضوں کی تعداد میں کمی ہوئی

Now Reading:

سمارٹ لاک ڈاؤن سے مریضوں کی تعداد میں کمی ہوئی
asad umer

اسد عمر نے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ میں کورونا کی صورتحال بہتر نہیں، سمارٹ لاک ڈاؤن سے مریضوں کی تعداد میں کمی ہوئی، ایس او پیز پر عمل درآمد سے وبا کا پھیلاؤ کم ہوگا۔

اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران اسد عمر نے بتایا کہ ملک میں ایس او پیز پر عمل درآمد سے متعلق ہرہفتے جائزہ لیا جاتا ہے، جون کے وسط میں 20 شہروں میں ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی کی گئی تھی لیکن جون کے وسط کی نسبت اسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد کم ہے۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ صرف کراچی میں بہتری نظر نہیں آئی جس کے لیے سندھ حکومت کے ساتھ مل کر حکمت عملی بنا رہے ہیں، سند ھ میں مزید کتنا بہتر کام ہوسکتا ہے آج شام پھر مشاورت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا سے متعلق صورتحال میں بہتری نظر آرہی ہے اور ایس او پیز پر عمل درآمد بہتر ہونے سے صورتحال بہتر ہوئی ہے، ملک بھر میں آج اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد، آکسیجن کی ضرورت والے افراد کی تعداد جون کے وسط سے کم ہے، اگر حالات مناسب رہے تو جولائی کے آخر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ تک ہو گی۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ عوام نے ایس او پیز پر عمل درآمد بہتر بنایا جس سے وبا کم ہوئی ہے، اگر انتظامی کارروائی نہیں کریں گے تو ہوسکتا ہے کہ جولائی تک 12 لاکھ افراد کورونا سے متاثر ہوں، ہم سب کے ہاتھ میں ہیں کہ اس وبا سے اپنے آپ کو بچا سکیں، زیادہ تر افراد نے حکومت اور ڈاکٹرز کی ہدایات پر عمل کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر