Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک میں کورونا کیسز میں کمی آرہی ہے، ظفر مرزا

Now Reading:

ملک میں کورونا کیسز میں کمی آرہی ہے، ظفر مرزا
ہیلتھ ریفارمز

مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کیسز میں کمی آرہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ظفر مرزا نے کہا کہ  ملک میں اسپتالوں میں کورونا کے مریض کم ہو رہے ہیں ۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے  کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں اللّٰہ کے فضل سے کورونا کیس کم رہے ہیں، وینٹیلیٹر پر مریضوں کی تعداد بھی کم ہو رہی ہے، پاکستان کی شعبہ صحت میں موجود 40 فیصد وینٹیلٹرز استعمال ہی نہیں ہوئے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ 14جون کو31 ہزار ٹیسٹ کیے گئے اور یکم جولائی کو 22 ہزار کورونا ٹیسٹ کیے۔

کمیٹی ممبران کی جانب سے کہا گہا کہ آپ نے ٹیسٹنگ کم کی ہے، یکم جولائی کو کم ازکم 40 ہزار ٹیسٹ ہوتے، ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت کم کی گئی ہے۔

Advertisement

کمیٹی ممبران نے مزید کہا کہ پاکستان میں 12 یا 14 لاکھ پازیٹو کیسز ہیں تو ایس او پیز پرعمل درآمد کروائیں ۔

کمیٹی کا جواب دیتے ہوئے ظفر مرزا نے کہا ہے کہ جب اس کمیٹی میں آتا ہوں تو محسوس ہوتا ہے کہ ہم تو تمام کام غلط کر رہے ہیں، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہم بے حس لوگ ہیں، کچھ نہیں کر رہے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ 70 سال کے دوران ہیلتھ کا بجٹ مجموعی جی ڈی پی کا ایک فیصد سے بھی کم رہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
ہم امن کیلئےصدر ٹرمپ کے منفرد کردار کی تعریف کرتے رہیں گے، وزیرِاعظم
پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں سیز فائر کے باوجود سردمہری برقرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر