Synopsis
اعلیٰ سطحی اجلاس، ملک کی سیکورٹی کے جائزہ

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی خود مختاری کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا ہے، اجلاس میں ملک کی داخلی اور خارجی سیکیورٹی کا جائزہ بھی لیا گیا ہے۔
دوران اجلاس میں ملکی داخلی اور خارجی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا گیا جبکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف وزریوں کا سخت نوٹس لیا گیا ہے۔
اجلاس کے شرکاء کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ عالمی برادری بھارتی بربریت کا نوٹس لے۔
خیال رہے کہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی جانب سے شرکت کی گئی ہے۔
اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر باجوہ، ڈی جی آئی ایس پی آر، وزیر دفاع، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی بھی شریک ہوئے ہیں۔
وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق اجلاس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اپنے ہمسایوں سے پر امن تعلقات چاہتا ہے اور ہم اپنے لوگوں اور سرحدوں کی حفاظت خود کرنا جانتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News