Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیرخارجہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

Now Reading:

وزیرخارجہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے
بھارت

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں، ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

Advertisement

اپنے پیغام میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج دوپہر بخار محسوس ہونے پر خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ گھر سے ہی اپنے فرائض سرانجام دوں گا۔

واضح رہے اس سے قبل ملک کی اہم شخصیات بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکی ہیں، جن میں سے کچھ لوگ صحت یاب ہوگئے ہیں اور باقی ابھی بھی آئسولیشن میں ہیں۔

ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 36 اموات

اس سے قبل قائد حزب اختلاف شہباز شریف، وزیر ریلوے شیخ رشید رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید ، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور ایم کیو ایم کے رہنما و وفاقی وزیر امین الحق کا بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جبکہ سب سے پہلے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے۔

Advertisement

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی اپنی فیملی کے ہمراہ کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے تاہم قرنطینہ میں کچھ روز گزارنے کے بعد وہ بھی صحت یاب ہوچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، پیپلز پارٹی کا پلڑا بھاری، 16 نشستیں جیت لیں
اقوام متحدہ میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا خطاب، غیر منصفانہ مالیاتی نظام اور قرض بحران پر کڑی تنقید
وزیراعظم اور سری لنکن صدر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت دینے پر اتفاق
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر