Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام آباد ہائیکورٹ، مندر کی تعمیر کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

Now Reading:

اسلام آباد ہائیکورٹ، مندر کی تعمیر کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائیکورٹ نےوفاقی دارالحکومت میں مندر کی تعمیر کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی ، جس میں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

کپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی  (سی ڈی اے) نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مندر کا بلڈنگ پلان نہ ہونے کی وجہ سے کام رکوا دیا ہے،عدالت نے سی ڈی اے سے استفسار کیا کہ پلاٹ کس جگہ واقع ہے اور کس مقصد  کیلئے استعمال ہوگا؟ جس پر ڈائریکٹ اربن پلاننگ سی ڈی اے نے بتایا کہ ایچ نائن ٹو میں 2016 میں پلاٹ دینے کے حوالے سے کارروائی شروع ہوئی، مندر،کمیونٹی سینٹر یا شمشاد گاٹ کے لیے یہ جگہ ہندو کمیونٹی کو الاٹ ہوئی، وزارت مذہبی امور، اسپیشل برانچ اور اسلام آباد انتظامیہ کی تجاویز کے بعد پلاٹ الاٹ کیا گیا، اسی پلاٹ کے ساتھ عیسائی،قادیانی اور بدھ مت کمیونٹی  کیلئے قبرستان کی جگہ الاٹ ہو چکی ہے ، 3.89 کنال جگہ 2017 میں الاٹ کرکے 2018 میں جگہ ہندو پنچایت کے حوالے کی۔

جسٹس عامرفاروق نے استفسار کیا کہ مندر کا نقشہ آیا ہے منظوری کے لیے یا نہیں؟۔جس پر جواب دیتے ہوئے سی ڈی اے نے کہاکہ  ابھی معلوم نہیں لیکن منظوری کے لئے آیا نہیں ہے۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود نے جواب دیا کہ حکومت نے ابھی تک مندر کی تعمیر کیلئے  کوئی فنڈنگ نہیں کی، درخواست گزار 10 کروڑ روپے کا کہہ رہے ہیں لیکن حکومت نے ابھی کوئی فنڈنگ نہیں کی،حکومت نے مندر کے لیے فنڈنگ کے معاملے پر اسلامی نظریاتی سے سفارشات مانگی ہیں، دنیا میں اچھا پیغام نہیں جا رہا، آئین بھی غیر مسلموں کو اس کی اجازت دیتا ہے۔

Advertisement

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ مندر کی منظوری اور فنڈنگ دو الگ الگ مسئلے ہیں، حکومت نہ فنڈنگ دے سکتی ہے نہ مندر بنانے کی منظوری دے سکتی ہے۔

جسٹس عامرفاروق نے اختتامی ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اسلامی نظریاتی کونسل کو معاملہ بھجوا دیا ہے، جس کے بعدعدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر