
شہر قائد کراچی میں مون سون سسٹم مضبوط ہوجانے کے بعد بیشتر علاقوں میں تیز بارش کا آغاز ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یونی روسٹی روڈ، ایئرپورٹ، ملیر، ماڈل کالونی، گلشن اقبال، لانڈھی کورنگی، ناظم آباد اور نارتھ ناظم آباد کے اطراف کے علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق سمندر سے زیادہ نمی لینے پر مون سون سسٹم زیادہ مضبوط ہوگیا ہے جو شام تک پورے شہر پر اثر انداز ہوگا۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سے 8 جولائی کی صبح تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔
اس سے قبل محکمہ موسمیات نے خبردار کیا تھا کہ مون سون سسٹم مضبوط ہوگیا ہے اور بارش برسانے والا سسٹم شہر کے جنوب مشرق میں موجود ہے جبکہ گلشن حدید میں تیز ہوائیں چلنے لگیں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News