امریکا کی جانب سےغیر ملکی طلبا کو ملک چھورنے کی ہدایت کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا کہناہے کہ امریکی حکومت نے ہدایت کی ہے کہ طلبہ کی کلاسز آن لائن ہیں تو وہ ملک سے چلے جائیں کیونکہ اگر تعلیمی ادارے آن لائن کلاسز ہی جاری رکھیں گے تو طلبہ کو ملک میں نہیں رہنے دیا جائے گا۔
امریکی حکومت نے تنبیہہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو احکامات پر عمل نہیں کریں گے انہیں ملک بدر بھی کیا جاسکتا ہے۔
امریکی حکومت نے تعلیمی اداروں کی جانب سے آن لائن کلاسز کے اعلان کے بعد غیر ملکی طلبا کو ملک سے نکالنے کا فیصلہ کیا۔
امریکی حکومت کی جانب سے فیصلہ کورونا کی روک تھام کے باعث بھی کیا گیا۔
امریکی حکومت کے فیصلے کے بعد طلبہ میں بے چینی پیدا ہو چکی ہے کیونکہ اب غیر ملکی طلبہ کو امریکا چھوڑنا پڑے گا یا پھر کسی اور تعلیمی ادارے میں داخلہ لینا ہو گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکا کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الرجی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انتھونی کا کہنا تھا کہ اگر ملک میں یومیہ ایک لاکھ کورونا وائرس کے نئے کیسز رپورٹ ہونے لگیں تو انہیں قطعی حیرت نہیں ہو گی۔
انہوں نے واضح طور کہا کہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ہم درست سمت میں نہیں جا رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ابھی تک ہم اس پر قابو نہیں پا سکے ہیں کیونکہ امریکی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
