
لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز پنجاب کو عدالتی اختیارات دینے کا نوٹی فکیشن معطل کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ قاسم خان نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز پنجاب کو عدالتی اختیارات دینے کے خلاف کیس کی سماعت کی۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو جوڈیشری کے اختیارات کا بہت شوق ہے، نوٹی فکیشن جاری اور منظور کرنے والوں کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کروں گا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ پنجاب حکومت نے عدالتوں میں تماشہ لگا رکھا ہے، حکومت نے سسٹم کا بیڑا غرق کر کے رکھ دیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ نوٹی فکیشن کالعدم ہوا تو وزیراعلیٰ پنجاب کو توہین عدالت نوٹس جاری کروں گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News