وزیر اعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ملاقات ہوئی ہے جس میں کراچی کے بنیادی مسائل پر بات چیت کی گئی ہے۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے ہدایات جاری کی ہیں کے کراچی میں بجلی کی فراہنی کے لئے کے الیکٹرک کی انتظامیہ سے جلد از جلد ملاقاتیں کی جائے تاکہ مسائل کا حل نکالا جاسکے۔
ملاقات کے دوران صوبہ سندھ کی صورتحال اور خصوصا کورونا کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا گورنر سندھ نے کورونا کے حوالے سے وزیر اعظم کے وژن اور کامیاب حکمت عملی کو سراہا بھی گیا۔
کے الیکٹرک سے متعلقہ معاملات کے حل کے لیے وزیر اعظم نے وفاقی وزیر اسد عمر،معاون خصوصی شہزاد قاسم اور گورنر سندھ کو ہدایت کی کہ کے- الیکٹرک انتظامیہ سے جلد ملاقات کی جائے تاکہ مسائل کا حل ممکن بنایا جا سکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
