پیرس میں لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد ڈزنی لینڈ بھی کھولنے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پیرس کا ڈزنی لینڈ عوام کی تفریح کےلئے کھولنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں جسے 15 جولائی سے مرحلہ وار کھولا جائے گا۔
مینجمنٹ کے ارکان کا کہنا ہے کہ پارک میں آنے والوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ماسک پہننا اور سماجی دوری کا خیال رکھنا ہو گا۔

اس کے علاوہ پارک کے مقبول کارٹون کرداروں نے سیاحوں کے استقبال کے لیے ڈانس کی پریکٹس بھی کی۔

واضح رہے کہ تھیم پارک کی رونقیں بحال کرنے کیلئے مرحلہ وار مختلف سیکشنز کھولے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
