گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کے الیکٹرک انتظامیہ کو فوری طور پر لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی ہدایت دے دی۔
تفصیلات کےمطابق گورنرہاؤس میں کے۔الیکٹرک کی جانب سےغیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کی جبکہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسدعمر بھی اجلاس میں موجود تھے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر اسدعمر نے کےالیکٹرک انتظامیہ سے استفسار کیا کہ کراچی میں 7 گھنٹے لوڈشیڈنگ کیوں ہو رہی ہے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے کے الیکٹرک انتظامیہ نے کہا کہ 250 میگاواٹ بجلی کی قلت ہے۔
اسد عمر نے کے الیکٹرک انتظامیہ کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ اگر 250 میگاواٹ بجلی کی قلت ہے تو لوڈ شیڈنگ 1 گھنٹہ ہونی چاہیے، آئندہ 3 سالوں میں کتنی سرمایہ کاری کریں گے؟
وفاقی وزیر کا جواب دیتے ہوئے کے الیکٹرک انتظامیہ نے یقین دہانی کروائی کہ آئندہ 3 سالوں میں 2150 میگا واٹ بجلی کی پیداوار بڑھائیں گے۔
وزیر منصوبہ بندی نےکے الیکٹرک انتظامیہ سے مزید استفسار کیا کہ بن قاسم پاور پلانٹ کیوں بند ہے؟ جس پرگورنر سندھ عمران اسماعیل نے کے الیکٹرک انتظامیہ کو جھاڑ پلا دی۔
بعد ازاں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کے الیکٹرک انتظامیہ کو فوری طور پر لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی ہدایت دے دی۔
خیال رہے کہ اجلاس میں کراچی میں کرنٹ لگنے سے ہونی والی اموات کے معاملے پر کے الیکٹرک انتظامیہ سے کوئی بات نہیں کی گئی۔
اس کے علاوہ تانبے کی تاروں کی جگہ سلور تاروں کے استعمال کا معاملہ بھی زیر بحث نہیں لایا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
