
عمر کوٹ میں کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑتے ہوئے ایک اور ڈاکٹر انتقال کرگئے ۔
تفصیلات کے مطابق عمر کوٹ کے سول اسپتال کے ڈاکٹر کورونا کے باعث انتقال کرگئے جو ضلع عمر کوٹ میں کورونا سے کسی ڈاکٹر کی پہلی موت ہے۔
ڈی ایچ او عمرکوٹ ڈاکٹر اللہ داد کے مطابق ڈاکٹر عبدالرزاق کنبھار سول اسپتال شعبہ امراض قلب میں تعینات تھے جن کا 12 روز قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور وہ گھر میں آئسولیٹ تھے۔
ڈاکٹر عبدالرزاق کی اتوار کو طبیعت بگڑنے پر انہیں کراچی منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑگئے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News