
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ انگریز اور ڈوگرہ راج کی جگہ مودی راج نے لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت سینیٹر سراج الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹوئٹ پیغام میں کہا ہے کہ 13 جولائی 1931ء سے قربانیوں کا جو سلسلہ شروع ہوا تھا، آج تک جاری ہے اور انگریز اور ڈوگرہ راج کی جگہ مودی راج نے لی ہے۔
13 جولائی 1931ء سے قربانیوں کا جو سلسلہ شروع ہوا تھا، آج تک جاری ہے۔ انگریز اور ڈوگرہ راج کی جگہ مودی راج نے لی ہے، ایک مسجد کے بجائے اب پوری وادی میں اذان اور نماز پر پابندی لگتی ہے مگر اہل کشمیر اذان اور آزادی کی جدوجہد جاری رکھےہوئے ہیں۔ ان شاء اللہ جلد آزادی کا سورج طلوع ہوگا
— Siraj ul Haq (@SirajOfficial) July 13, 2020
انہوں نے کہا کہ ایک مسجد کے بجائے اب پوری وادی میں اذان اور نماز پر پابندی لگتی ہے۔
سراج الحق نے مزید کہا کہ ان شاء اللہ جلد آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔
اس سے قبل اپنے ایک پیغام میں سرا الحق نے کہا ہے کہ لاکھوں شہادتوں اور ہر طرح کے مظالم سہنے کے باوجود آزادی کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹے ہیں لیکن اقوام متحدہ اور عالمی برادری کا مظالم پر خاموش تماشائی بنا رہنا افسوسناک ہے۔
حالیہ تاریخ میں آزادی کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں کشمیر و فلسطین کے مسلمانوں نے دی ہیں۔ لاکھوں شہادتوں اور ہر طرح کے مظالم سہنے کے باوجود آزادی کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹے۔ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کا مظالم پر خاموش تماشائی بنا رہنا افسوسناک ہے۔ https://t.co/vAPAZLUiqx
Advertisement— Siraj ul Haq (@SirajOfficial) July 10, 2020
انہوں نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا، خطے میں امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ہے کیونکہ بھارت کی آئے روز کی اشتعال انگیزیوں سے خطے میں کسی وقت بھی تباہ کن جنگ کے شعلے بھڑک سکتے ہیں اور باہ کن جنگ کی لپیٹ میں پوری دنیا آسکتی ہے۔
گزشتہ ہفتے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مضبوط جمہوریت پاکستان کے استحکام اور ترقی و خوشحالی کے لیے ضروری ہے اور اگرکہیں غلطی ہوگی تو بار بار الیکشن ہی اس کی درستی کا ذریعہ ہیں۔
مضبوط جمہوریت پاکستان کے استحکام اور ترقی و خوشحالی کے لیے ضروری ہے۔ تمام اداروں کو قوم کا فیصلہ قبول کرنا چاہیے۔ قوم محب وطن ہے، اگرکہیں غلطی ہوگی تو بار بار الیکشن ہی اس کی درستی کا ذریعہ ہیں۔
Advertisement— Siraj ul Haq (@SirajOfficial) July 7, 2020
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News