
وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ بھارت زیادہ عرصہ کشمیریوں کو یرغمال بناکرنہیں رکھ سکتا۔کشمیریوں کو کوئی بھارتی فیصلہ منظور نہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی وزیراعظم کاکہناتھاکہ بھارت نےکشمیریوں کی آواز دبانے کیلئے لاکھوں فوجیوں کی بندوقوں کے نیچے رکھا ہوا ہے۔
بھارت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود جنگ ہار چکا ہے۔ کشمیر میڈیا سیل مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالے مظالم کو اجاگر کرتا ہے۔
فردوس عاشق اعوان نےاس سے قبل ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم کشمیری آج پاکستان کی پارلیمان کی طرف دیکھ رہے ہیں، امید ہے اپوزیشن مشترکہ اجلاس کو سیاست کے لئے استعمال نہیں کرے گی۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کل پارلیمان میں وزیراعظم نے بھارت کا حقیقی انتہاپسندانہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ گذشتہ روزوزیراعظم عمران خان نےمشترکہ اجلاس میں کشمیریوں کےحق کی ترجمانی کی ہے ، وزیراعظم نےبھارت کاانتہاپسندانہ چہرہ دنیاکےسامنےبےنقاب کیا اور دنیاکوباورکرایاکہ کشمیرایک بنیادی تنازعہ ہے، مسئلہ کشمیرحل کئےبغیرخطےمیں پائیدارامن ایک خواب رہےگا۔
معاون خصوصی وزیراعظم کے ساتھ پریس کانفرنس میں شریک شیخ تجمل الاسلام نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں جنگ جیسی صورتحال ہے، مقبوضہ کشمیر ہر طرف فوجیوں کا اجتماع ہے۔ کشمیریوں کو محصور کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین روزسے وسیع پیمانے پرگرفتاریاں ہورہی ہیں۔ حریت رہنماؤں کو بھی گرفتارکیاجاچکا ہےجبکہ سیٹلائیٹ فون، موبائل سروس ، انٹرنیٹ سروس سمیت تمام رابطے پانچ اگست سے بند ہیں۔
شیخ تجمل الاسلام نےمزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر عملی طورپر دنیا سےکٹ چکا ہے،آرٹیکل 370کو مکمل طور پرختم کردیا گیا،آرٹیکل اے 35کو بھی ختم کردیا گیا۔ بھارتی ایجنڈا ہے کہ غیرکشمیریوں کوکشمیرمیں آباد کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News