وزارت داخلہ کی جانب سے پاکستان میں مقیم امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی کو ڈی پورٹ کرنے سے متعلق رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی گئی۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جمع کردہ رپورٹ کے مطابق امریکی شہری سنتھیا غیر قانونی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث نہیں۔ حکومت نے غیر ملکیوں کے ویزے میں 31 اگست تک توسیع کر رکھی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سنتھیا رچی 31 اگست تک قانون کے مطابق پاکستان میں رہ سکتی ہیں، سنتھیا نے ویزے میں توسیع کی الگ درخواست بھی دے رکھی ہے، 31 اگست کے بعد ویزا توسیع کی درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ کو فیصلے کی کاپی فریقین کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
