Advertisement
Advertisement
Advertisement

مریم اورنگزیب نے شہزاد اکبر کو مافیا کا جعلی ترجمان قرار دے دیا

Now Reading:

مریم اورنگزیب نے شہزاد اکبر کو مافیا کا جعلی ترجمان قرار دے دیا
بی این پی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے معاون خصوصی احتساب مرزا شہزاد اکبر کو چینی ، پٹرول اور آٹا چور مافیا  کا جعلی ترجمان قرار دے دیا ہے۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا ہے کہ عمران صاحب نے ہی چینی برآمد کرنے، سبسڈی دینے، قیمتوں میں اضافہ کرنے کی ہدایت دی تھی اور اب چینی چور عمران مافیا نے ہی چینی چوروں کو بچانے کے لئے انکوائری کمشن بنانے کی ہدایت کی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ  عمران چینی چور مافیا نے ہی چینی چور جہانگیر ترین کو رات و رات پرائیویٹ جیٹ پر فرار کرانے کی ہدایت کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ چینی کمشن کی رپورٹ عمران خان نے نہیں بلکہ مسلم لیگ ن کے بنائے قانون کی وجہ سے سامنے لانی پڑی ہے اور اب حکومت کی چوری کی نیت، نااہلی، نالائقی اور بدانتظامی کی وجہ سے تاریخی آٹا بحران منڈلا رہا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ عمران صاحب کی چوری کی نیت، مس مینجمنٹ، نالائقی اور نااہلی سے ملک میں ہر بحران آیا ہے اس لئے عمران صاحب آئیں بائیں شائیں نہ کریں، قوم کو آٹا، گندم، چینی، پٹرول اور ڈالر چوری کا حساب دیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ 2018 میں ”اوپر“ سے آنے والی تبدیلی نے ملک وقوم کی بنیادیں ہلا دیں، اس کا خمیازہ قوم ہر روز بھگت رہی ہے کیونکہ اوپر سے آنے والی تبدیلی کی سزا قوم بے روزگاری، مہنگائی، آٹا، چینی اور پٹرول چوری کی صورت بھگت رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر