Advertisement
Advertisement
Advertisement

نائیجیریا، ہتھیارڈالنے پر گائے دینے کی منفرد حکومتی پیش کش

Now Reading:

نائیجیریا، ہتھیارڈالنے پر گائے دینے کی منفرد حکومتی پیش کش
نائیجریا

نائیجریا کی ریاست زامفارہ میں حکام  کی جانب سے ہتھیار ڈالنے والے باغیوں کو مویشی دینے کی پیشکش کی گئی ہے ۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کی ریاست زامفارہ  میں ڈاکوؤں کو حکومت کی جانب سے بندوق کے بدلے مویشیوں کی پیشکش ہوئی ہے جس کے تحت ایک اے کے 47 (کلاشنکوف) کے بدلے دو گائیں حاصل کی جاسکیں گی۔

زامفارہ کے گورنر بیلو ماتوالی نے کہا کہ ایک بندوق حکومت کے پاس جمع کرانے والے کسی بھی اجرتی جنگجو کو دو زندہ گائے کی شکل میں معاوضہ دیا جائے گا۔

 زامفارہ کا علاقہ اغواکاروں، مسلح شدت پسندوں، راہ زنوں اور مویشی چوروں کا نشانہ بنا ہوا ہے۔

ماتا والی کے مطابق اس پیش کش کا مقصد “ڈاکوؤں” کے نام سے مشہور گینگسٹروں کو اپنے ہتھیار ڈالنے پر راضی کرنا ہے۔

Advertisement

حکام نے اب تک ان ہلاکتوں کے خاتمے کے لیے فوجی کارروائیوں کے ساتھ امن مذاکرات بھی کیے ہیں لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

فی الحال ، اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ہے کہ یہ حکمت عملی ڈاکو ، جو زیادہ تر فولانی گلہ بان ہیں ، مویشیوں کو چلانے اور اغوا برائے تاوان کے لیےسرگرم ہیں حکومتی پیش کش کا جواب دیتے ہیں یا نہیں۔

خیال  رہے کہ  حالیہ ایک حملے میں ڈاکوؤں نے 21 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا تھا۔

واضح رہے کہ  شمال مغربی نائیجیریا میں لوٹ مار اور اغوا برائے تاوان کے بڑھتے جرائم کے بعد 2011 کے بعد اب تک 8000 ہزار افراد ہلاک اور 2 لاکھ بے گھر ہو چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر