Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوکرینی طیارے کا بلیک باکس فرانس بھجوا دیا ہے، ایران

Now Reading:

یوکرینی طیارے کا بلیک باکس فرانس بھجوا دیا ہے، ایران
یوکرینی

ایران نے اپنی افواج کی جانب سے جنوری میں غلطی سے گرائے جانے والے یوکرینی مسافر طیارے کا بلیک باکس فرانس بھجوا دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جنوری میں غلطی سے گرائے جانے والے طیارے کا بلیک باکس فرانس بھیج دیا گیا ہے، سوموار سے ان پر تحقیق شروع کر دی جائے گی۔

ایرانی حکام کا مزید کہنا ہے کہ فرانسیسی حکومت کی جانب سے ایرانی وفد کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جا رہا ہے جس پر ہم ان کے شکرگزار ہیں۔

یاد رہے طیارے میں موجود کینیڈین شہریوں کی بڑی تعداد کے پیش نظر کینیڈا نے بھی ایران سے بلیک باکس بھجوانے کا مطالبہ کیا تھا تاکہ اس کا تجزیہ کیا جا سکے جبکہ کینیڈا کے علاوہ یوکرین بھی یہ مطالبہ کر چکا ہے۔

یوکرین اور کینیڈا کے دیرینہ مطالبات پر ایران کی جانب سے تاخیر کی ذمہ داری ایران میں طیارے کے بلیک باکسز کی ڈی کوڈنگ کی سہولت کے نہ ہونے اور کورونا کے باعث بین الااقوامی پروازوں میں آنے والے خلل پر ڈالی جاتی رہی ہے۔

Advertisement

ایران کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات میں طیارہ حادثے کا ذمہ دار ریڈار سسٹم کے نقص اور انسانی غلطی کو قرار دیا گیا تھا۔

عدلیہ کی جانب سے یہ اعلان ایرانی صدر حسن روحانی  کے طیارے کو حادثاتی طور پر مار گرائے جانے کی مکمل تحقیقات کے لئے ایک خصوصی عدالت قائم کرنے کے  اعلان کے فوری بعد سامنے آیا ہے۔

یوکرین طیارہ حادثہ: ایران نے ابتدائی رپورٹ جاری کردی

ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا تھا کہ یوکرینی طیارے کو مار گرائے جانے کے ’المناک واقعے‘ کی جامع تحقیقات ہوں گی اور اس واقعے میں ملوث تمام ذمہ دار افراد کو سزائیں دی جائیں گی۔

واضح رہے کہ آٹھ جنوری کو تہران ایئر پورٹ سے پرواز بھرنے کے آٹھ ہی منٹ بعد یوکرینی  مسافر طیارہ کریش کرگیا تھا۔ اس حادثے میں طیارے پر سوار تمام 176 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

ابتدا میں  ایران کی جانب سے طیارہ گرنے کے واقعے کو حادثہ قرار دیاگیاتھا تاہم 11 جنوری کو ایران نے اعتراف کرتے ہوئے اسے ’انسانی غلطی‘ قرار دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
متحدہ عرب امارات، محکمہ موسمیات نے ایک اور خطرے کی گھنٹی بجا دی
بڑا استعفیٰ آگیا
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلمان وزیر اعظم مستعفی ہوگئے
امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں فائرنگ، 4 پولیس اہلکار ہلاک
کینیا میں ڈیم پھٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 120 سے تجاوز کر گئی
چین نے چاند کے پوشیدہ حصوں تک پہنچنے کا اعلان کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر