Advertisement
Advertisement
Advertisement

ترک صدر طیب اردوان کا آیا صوفیہ کا پہلا دورہ

Now Reading:

ترک صدر طیب اردوان کا آیا صوفیہ کا پہلا دورہ
ترک صدر

ترک صدر طیب اردوان کا آیا صوفیہ کا دورہ کیا اور مسجد کی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر رجب طیب اردوان نے تاریخی اہمیت کے حامل آیا صوفیہ کو مسجد میں تبدیل کرنے کے بعد  دورہ کیا اور مسجد کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔

Advertisement

اس دوران حکام نے انہیں بریفنگ بھی دی اور ترک صدر نے آیا صوفیہ میں تصاویر بھی بنوائیں۔

آیا صوفیہ مسجد میں 24 جولائی بروز جمعہ سے باقاعدہ پنج وقتہ نماز ادا کی جائے گی جبکہ جمعے کی نماز ترک صدر بھی آیا صوفیہ میں ادا کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ترکی کی اعلیٰ عدلیہ کونسل آف اسٹیٹ نے یونیسکو کے عالمی ورثے کی فہرست میں شامل 1500 سال پرانی عمارت کو میوزیم سے مسجد میں تبدیل کرنے کے حق میں فیصلہ سنایا تھا۔

عدالتی فیصلے کے بعد ترک صدر رجب طیب اردوان نے آیا صوفیا کو میوزیم سے مسجد میں تبدیل کرنے کے صدارتی حکم نامے پر دستخط کر دیے جس کے بعد آیا صوفیا کی میوزیم کی حیثیت ختم ہوگئی ہے اور اس کا کنٹرول ترکی کے محکمہ مذہبی امور نے سنبھال لیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر