Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا کے نئے کیسز کم ہوگئے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

Now Reading:

کورونا کے نئے کیسز کم ہوگئے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ
احتیاط

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہےکہ کورونا کے نئے کیسز کم ہوگئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7069 ٹیسٹ کیے گئےتھے  جن میں سے 546 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے اپنے ایک بیان میں صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 26 مریض انتقال کرگئے، اب تک 2019 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ اب تک 649917 نمونے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس میں سے 113553 کیسز پورے صوبے میں رپورٹ ہوچکے ہیں۔

مراد علی شاہ نے مزید بتایا کہ اس وقت 18600 مریض زیر علاج ہیں، زیر علاج مریضوں میں 17824 مریض گھروں اور 64 قرنطینہ مراکز میں ہیں جبکہ 712 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ کراچی میں 179 نئے کیسز کی تشخیص ہوئی ہے ، کیسز کے لحاظ سے کراچی کے ضلع جنوبی میں 50، ضلع شرقی 38، ضلع کورنگی 38 کیسز ہیں اور ضلع وسطی 27، ضلع ملیر 19 اور ضلع غربی 7 کیسز ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اس وقت 535 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 75 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 897 مریض صحتیاب ہوکر عام زندگی گز ار رہے ہیں اور اب تک کُل 92934 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر