Advertisement
Advertisement
Advertisement

‏پی ایس ایل میں حلیمہ سلطان کی بجائے انجلینا جولی کو برانڈ ایمبیسیڈر بنایا جائے: یاسر حسین

Now Reading:

‏پی ایس ایل میں حلیمہ سلطان کی بجائے انجلینا جولی کو برانڈ ایمبیسیڈر بنایا جائے: یاسر حسین

 پاکستان کے معروف اداکار  یاسر حسین نے کہا کہ حلیمہ کی جگہ انجلینا جولی کو برانڈ ایمبیسیڈر بنائیں۔

تفصیلات کے مطابق یسر حسین نے پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر ترک اداکارہ اسریٰ بلجک کی جگہ ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کو بنانے کی تجویز دے دی۔

یاد رہے کہ یاسر حسین کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کے ان فنکاروں میں ہوتا ہے جو ابتدا ہی سے ترک ڈراما ’’ارطغرل غازی‘‘ کو پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پر نشر کرنے کے مخالف ہیں۔

پاکستانی موبائل کمپنی نے ترک اداکارہ اسریٰ بلجک کو اپنا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا تھا تو یاسر حسین نے پاکستانی فنکاراؤں کی جگہ ایک غیر ملکی اداکارہ کو ایمبیسیڈر بنانے پر شدید تنقید کی تھی۔

دوسری جانب اداکاریاسر حسین نے  اسریٰ بلجک کو پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرنے کی بھی مخالفت کردی ہے۔

Advertisement

چند روز قبل پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کے بانی جاوید آفریدی نے پاکستان میں ترک ڈرامے کی مقبولیت کے پیش نظر ڈرامے کی ہیروئن اسریٰ بلجک کو پشاورزلمی کا برانڈ ایمبیسیڈر بنانے کا عندیہ دیا تھا۔

پاکستان کے کچھ اداکار اس بات کے حق میں بولتے نظر آتے  ہیں کہ غیر ملکی فنکاروں کا پاکستان میں کام کرنا کچھ غلط نہیں جبکہ کچھ فنکار اس بات کہ حق میں نہیں کہ غیر ملکی فنکار پاکستان میں کام کریں۔

اس حوالے سے وی جے انوشے اشرف نے یاسر حسین سے حال ہی میں انسٹاگرام پر بات کی اور ان سے ترک ڈرامے اور ترک فنکاروں کی مخالفت کرنےکی وجہ پوچھی تو یاسرحسین نے کہا موبائل کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر بن کر ترک اداکارہ نے جو پیسے کمائے دراصل ان  پیسوں پر ہماری اداکاراؤں کا حق ہے۔

یاسر حسین نے  کہا ترک اداکارہ پاکستان آئے، یہاں ایک سال کام کرے، محنت کرے جس طرح ہماری اداکارائیں کرتی ہیں اس کے بعد انہیں پاکستانی برانڈ کا ایمبیسیڈر مقرر کیا جائے۔

یاسر حسین نے کہا کہ  میں پاکستانی کرکٹ لیگ پی ایس ایل کے برانڈ ایمبیسیڈر میں اپنے لوگوں کو دیکھنا چاہتا ہوں۔

Advertisement

انوشے اشرف نے یاسر حسین کی اس بات پر کہا کہ پی ایس ایل میں انٹرنیشنل کھلاڑی بھی تو کھیلتے ہیں تو اس کی برانڈ ایمبیسیڈر ایک انٹرنیشنل فنکارہ کیوں نہیں ہوسکتی؟

جس پر یاسر حسین نے کہا کہ وہ گیم ہی انٹرنیشنل کرکٹرز کی ہے جب وہ لوگ یہاں آتے ہیں تو ہمارے کھلاڑیوں کو سیکھاتے ہیں ہمیں اس سے فائدہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یاد رہے  حلیمہ کو اسٹار ہی ہم نے بنایا ہے لہذٰا حلیمہ سلطان کو پی ایس ایل کا برانڈ ایمبیسیڈر بناکر ہمیں  بین الاقوامی طور پر کیا فائدہ ہورہا ہے۔

یاسر نے مشورہ دیا کہ  حلیمہ کی جگہ انجلینا جولی کو لائیں اور اس کے بعد ہماری کرکٹ امریکا میں دیکھی جائے تو ہمیں فائدہ ہے۔

واضح رہے یاسر حسین کے اس انٹرویو پر لوگوں نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اسریٰ بلجک کو اسٹار نہیں بنایا وہ پہلے ہی ایک بہت بڑی اسٹار ہے اس کا ڈرامہ 160 ملکوں میں دکھائے جانے کے بعد پاکستان میں دکھایا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر