Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب،عراق میں توانائی اور کھیل کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے سمجھوتے

Now Reading:

سعودی عرب،عراق میں توانائی اور کھیل کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے سمجھوتے
سعودی عرب

سعودی عرب ، عراق نے توانائی اور کھیل کے شعبوں میں دوطرفہ سرمایہ کاری کے لیے سمجھوتوں پر دستخط ہوئے کر دئیے ہیں۔

عراق کے وزیرخزانہ علی علاوی کے زیرقیادت اعلیٰ سطح کاوفد اتوارکوسعودی عرب کے سرکاری دورے پر ریاض پہنچے۔

اس موقع پر وفد نے سعودی حکام کے ساتھ دوطرفہ تجارتی اور سیاسی تعلقات کے فروغ کے بارے میں بات چیت کی  جبکہ دونوں ملکوں کے حکام نے مفاہمت کی مختلف یادداشتوں پر دست خط کیے ہیں۔

عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی بھی آج الریاض پہنچنے والے تھے لیکن خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی اچانک طبیعت ناساز ہونے کے بعد ان کا دورہ منسوخ کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو طبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے۔

Advertisement

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اسپتال میں داخل

شاہی محل سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو طبی معائنے کے لیے کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز کی ٹیم فرمانروا کا معائنہ کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز 31 دسمبر 1935 ءکو پیدا ہوئے، وہ 2015 میں سعودی عرب کے بادشاہ بنے تھے، اس سے قبل وہ48 سال تک ریاض کے ڈپٹی گورنر اور گورنر بھی رہے۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز سعودی عرب کے وزیردفاع بھی رہ چکے ہیں ، انہیں 2012ء میں سعودی عرب کے بادشاہ کے طور پر نامزد کیا گیا تھا،2015 میں ان کے بھائی عبداللہ کی موت کے بعد انہیں بادشاہت ملی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ؛ کئی پروازیں متاثر اور منسوخ
چینی عوام عظیم ہیں اور ہم ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا ردعمل آ گیا
امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو
فلسطینی مظاہرین نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ مورگن اورٹیگس کو گھیر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر