Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:
Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads

خواجہ برادران کیس کا فیصلہ، شہباز شریف کا ردعمل

قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے خواجہ برادران کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر میاں شہباز شریف نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی جرت و استقامت قابل صد تحسین ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ  خواجہ برادران کے خلاف مقدمے میں سپریم کورٹ کا فیصلہ نیب اور نام نہاد احتسابی عمل پر فرد جرم ہے۔

سپریم کورٹ، خواجہ برادران کی ضمانت سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ جاری

انہوں نے مزید کہا ہے کہ دونوں بھائی احتساب کے نام پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ کی جانب سے خواجہ برادران کی ضمانت سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا ہے۔

فیصلے میں ریمارکس دیئے گئے ہیں کہ آج بھی پاکستان کے عوام کو آئین میں دیئے گئے حقوق نہیں مل رہے،جمہوری اقدار، احترام، برداشت، شفافیت اور مساوات کے اصولوں کا مذاق اڑایا جاتا ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق عدم برداشت، اقرابا پروری، جھوٹے دھونس، خود نمائی ترجیحات بن چکی ہیں اور کرپشن پاکستانی معاشرے میں مکمل طور پر رچ بس چکی ہے، انا پرستی اور خود کو ٹھیک کہنا معاشرے میں جڑ پکڑ چکی ہے۔

فیصلہ میں ریمارکس دیئے گئےعدالت کو انتظامی اقدامات پر نظرثانی کرنی چاہی اور انتظامی اقدامات کو شفافیت ذور معقولیت کے اصول پر جانچنا چاہیے۔

متعلقہ خبریں