وزیر اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں وفاقی کابینہ 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔ ملکی سیاسی، معاشی اور اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور کورونا وائرس پر بھی غور کیا جائے گا۔ کابینہ ای سی سی کے 16 جولائی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔
ذرائع کا کہناہے کہ معاونین خصوصی اور مشیران کے اثاثوں کی تفصیلات اور دہری شہریت پر بات ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
