
پاکستانی اداکارہ و میزبان وینا ملک نے عالمی جنگ چھڑنے کی پیشگوئی کردی۔
اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آنے والے 5 سالوں میں عالمی جنگ شروع ہوتی دیکھ رہی ہیں ۔
اداکارہ کی عالمی جنگ کی پیش گوئی نے مداحوں کو بھی حیران کر دیا ہے۔
آنے والے 5 سال میں عالمی جنگ شروع ہوتی دیکھ رہی ہوں امریکی ایجنسیوں کو لگتا ہے اگر چائینہ پر جنگ مسلط نا کی گئی تو آئیندہ پانچ سالوں میں چین دنیا کی سپرپاور بن جائے گا دنیا دو بلاک میں بٹ چکی ہے
Advertisementچین،روس،پاکستان،ایران،عرب ممالک،ترکی
دوسری جانب امریکہ، بھارت،یورپ اور آسٹریلیا ہے— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) July 19, 2020
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ امریکی ایجنسیوں کو لگتا ہے اگر چین پر جنگ مسلط نہ کی گئی تو آئندہ پانچ سالوں میں چین دنیا کی سپر پاور بن جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ دنیا دو بلاک میں بٹ چکی ہے، وینا ملک نے پہلے بلاک میں چین، روس، پاکستان، ایران، عرب ممالک اور ترکی کو رکھا ہے جبکہ دوسرے بلاک میں امریکا، بھارت،یورپ اور آسٹریلیا کو رکھا ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News