Advertisement
Advertisement
Advertisement

مون سون کا نیا سسٹم پاکستان میں داخل

Now Reading:

مون سون کا نیا سسٹم پاکستان میں داخل
سائبرین

خلیج بنگال اور بحیرہ عرب سے مون سون کا نیا سسٹم پاکستان میں داخل ہوچکا ہے، جس کے باعث آئندہ چند روز میں کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں ہلکی اور تیز بارشوں کا امکان ہے۔ 

محکمہ مو سمیا ت کے مطا بق کراچی سمیت سندھ کے کئی علاقوں میں 9 سے 11 اگست تک تیز بارش کا امکان ہے۔

کراچی میں جمعے سے شروع ہونے والی بارش 4روز تک جاری رہ سکتی ہے،شہر میں اربن فلڈنگ کا خطرہ بھی رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں سے لاہور، پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد کے نشیبی علاقے زیرآب آنے اور مقامی دریاؤں اور برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

اس کے علاوہ بہاول پور، سکھر، لاڑکانہ، اور شہید بے نظیر آباد ڈیویژنز میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔

Advertisement

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، مالاکنڈ، پشاور، ژوب، ملتان، ڈی جی خان، سرگودھا اور ساہیوال ڈیویژنز میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اسلام آباد میں 111، راولپنڈی میں 75، نارووال میں 71، جہلم میں 59، منگلہ میں 48، مری میں 38، جوہر آباد میں 33، اٹک میں 31، سرگودھا میں 26 گجرات میں 23 چکوال میں 14، ساہیوال میں 13، حافظ آباد میں 11، ملتان میں سات، لاہور میں تین، گجرانوالہ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح کشمیر کے علاقوں کوٹلی میں 36، مظفر آباد میں 34 اور راولا کوٹ میں 13 ملی میٹر بارش ہوئی۔

 

 

 

Advertisement

 

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
شہر قائد میں آج سے سمندی ہوائیں بحال، ہلکی بارش کا امکان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں معطل، حبس کی کیفیت برقرار، شام میں ہلکی بارش کا امکان
کراچی، بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا، خلیج کیمبے کا سسٹم سائیکلون کی شکل اختیار کرنے کا خدشہ
شہر قائد میں آج گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر