
میئر کراچی وسیم اختر نے ریٹائرڈ بلدیاتی ملازمین کی پنشن کے معاملے پرچیف سیکریٹری سندھ کو فنڈز کی فراہمی کے لیے خط لکھ دیا۔
میئر کراچی وسیم اختر نے خط میں لکھا کہ کےایم سی، ڈی ایم سی اور دیگر ملازمین کو پنشن کے لئے رقم فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت 5 ہزار 735 ملازمین کو پنشن ادا کرنی ہیں، خط میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت سندھ 3.43 ارب روپے واجب الادا کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کو فراہم کرے۔
خط کے متن کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں حکومت کے ایم سی کو ادائیگی کرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News